کاروار 9 / مارچ (ایس او نیوز) بدعنوان سرکاری افسروں کے خلاف اقدام کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے کاروار اوراڈپی سمیت ریاست کے 11مختلف مقامات پر آج منگل کو بیک وقت چھاپہ ماری کی ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلورو میونسپل کارپوریشن اور بیلگاوی محکمہ بجلی کے افسران کے علاوہ میسورو ٹاون ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر سبرامنیا وڈور کے اڈپی نیتور مکان اور کاروار میں ان کے آبائی گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
کاروار سے موصولہ اطلاع کے مطابق کاروار میں ارجن ٹاکیز کے قریب واقع سبرامنیا کا گھر ان کی والدہ کے نام پر ہے لیکن اس میں ان کے بھائی قیام پزیر ہیں ۔ یہاں پر اے سی بی کے انسپکٹر علی اور مجاور کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ پتہ چلا ہے کہ اے سی بی افسران سبرامنیا کے بینک کے کھاتے کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کوئی بڑی رقم کہیں منتقل کیے گئے ہوں۔